اس دستاویز میں اس پروموشن کے اصول و ضوابط بیان کیے گئے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ پروموشن میں حصّہ لینے سے قبل انہیں غور سے پڑھ اور سمجھ لیں۔
1. تعارف
1.1. Octa آپ کو تحفہ جات حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ شمولیت پر، آپ ان شرائط و ضوابط سے متفق ہوتے ہیں۔
1.2. پروموشن کا نام Octa Trade and Win ہے، جسے اس کے بعد پروموشن کہا جائے گا۔
1.3. پروموشن کا انتظام اور انعقاد Octa Markets Incorporated نے کیا ہے، جسے اس کے بعد پروموٹر کہا جائے گا۔
1.4. یہاں 'پروموٹر'، 'ہم' اور 'ہمارے' سے مراد Octa ہے، جو Octa Markets Incorporated کا ٹریڈنگ نام ہے۔
2. کون داخل ہو سکتا ہے
2.1. پروموشن Octa کلائنٹس کے لیے ملائیشیا، انڈونیشیا، بھارت، سنگاپور، اور نائیجیریا میں دستیاب ہے جو داخلے کے وقت 18 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں (آئندہ—‘کلائنٹ’)۔ اگر آپ کا تعلق پروموشن کی انتظامیہ سے مادی طور پر ہو تو آپ پروموشن کے لیے اہل نہیں ہیں۔
2.2. پروموٹر اپنی تنہا صوابدید پر پروموشن کی دستیابی Octa کلائنٹس کے لیے بڑھا سکتا ہے جو شق 2.1 میں دیے گئے ممالک کی فہرست سے باہر ہیں۔
3. کیسے داخل ہوں
3.1. کلائنٹس کسی بھی وقت Octa کے ساتھ حقیقی اکاؤنٹ کھول کر Trade and Win میں شامل ہو سکتے ہیں۔
3.2. کلائنٹس اپنے 'پرائز لاٹس' بیلنس پر انحصار کرتے ہوئے تحفہ جات کو کلیم کر سکتے ہیں۔
3.3. پروموشن میں شرکت کے لیے، کلائنٹس کو اپنے حقیقی اکاؤنٹس پر ہمارے فراہم کردہ کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کرنا لازمی ہے۔
3.4. ڈیمو اکاؤنٹس پر آرڈرز پروموشن میں شرکت کا اہل نہیں بناتے ہیں۔
3.5. آرڈر کی مدت محدود نہیں ہے الا یہ کہ کسٹمر ایگریمنٹ میں بیان نہ کیا گیا ہو۔
3.6. ٹریڈنگ والیوم کے شمار میں صرف کلوز کردہ ٹریڈز شامل ہوتی ہیں۔
3.7. کلائنٹ کو ہر 30 دنوں میں کم از کم ایک ٹریڈنگ آرڈر بند کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے پرائز لاٹس استعمال کر سکے۔ بصورت دیگر، ان کے پرائز لاٹس کو عارضی طور پر لاک کر دیا جائے گا۔ ان کو اَن لاک کرنے کے لیے، کلائنٹ کو ٹریڈنگ دوبارہ شروع کرنے اور آخری کلوز آرڈر کے 180 دنوں کے اندر کم از کم ایک آرڈر کلوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
3.8. کلائنٹ کو ہر 180 دنوں میں کم از کم ایک ٹریڈنگ آرڈر کلوز کر نا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے پرائز لاٹس کو برقرار رکھ سکے۔ بصورت دیگر، ان کی پرائز لاٹس مستقل طور پر ختم ہو جاتی ہیں۔ پرائز لاٹس کو بحال کرنا ممکن نہ ہے۔
4. تحفہ جات
4.1. اس پروموشن کے تحفہ جات (اس کے بعد سے—'تحفہ جات') کا انحصار آپ کے خطے پر ہے۔ تحفہ جات کی تازہ ترین فہرست آپ اپنے پروفائل میں دیکھ سکتے ہیں۔
4.2. یہ تحفہ جات پرائز لاٹس کے عوض وصول کیے جا سکتے ہیں۔
4.3. پرائز لاٹس کے حساب کا طریقہ درج ذیل ہے:
4.3.1. 1 ٹریڈ شدہ لاٹ = 1 پرائز لاٹ
4.3.2. Octa
اسٹیٹس پروگرام کے شرکاء ٹریڈنگ کے عوض زیادہ پرائز لاٹس حاصل کرتے ہیں:
4.3.2.1. Silver اسٹیٹس: 1 ٹریڈ شدہ لاٹ = 1.1 پرائز لاٹس
4.3.2.2. Gold اسٹیٹس: 1 ٹریڈ شدہ لاٹ = 1.25 پرائز لاٹس
4.3.2.3. Platinum اسٹیٹس: 1 ٹریڈ شدہ لاٹ = 1.5 پرائز لاٹس
4.4. وہ کلائنٹس جو Octa
اسٹیٹس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں، ان کے لیے، ان کے خطے اور پروگرام میں فعال اسٹیٹس کے لحاظ سے تحفہ جات کی فہرست میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ تحفہ جات کی تازہ ترین فہرست آپ اپنے پروفائل میں دیکھ سکتے ہیں
4.5. تحفہ جات کسی بھی وقت کلیم کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ کلائنٹ کے پاس نکلوانے کے لیے خاطر خواہ پرائز لاٹس موجود ہوں۔
4.6. ٹریڈنگ کی غیر فعالیت کے 30 دنوں کے بعد پرائز لاٹس عارضی طور پر لاک ہو جاتے ہیں۔ ان کو دوبارہ استعمال کرنے کے قابل بننے کے لیے، کلائنٹ کو کم از کم ایک ٹریڈنگ آرڈر بند کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
4.7. تحفہ جات ایک فرد کے لیے ہر ماہ تحفہ کی ہر قسم میں سے ایک تک محدود ہیں۔
4.8. پروموشن میں تحفہ جات اور شرکت کا تبادلہ یا منتقلی نہیں کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس صورت میں کہ پیش کردہ تحفہ جات ہمارے قابو سے باہر حالات کے باعث دستیاب نہیں ہیں، ہم مساوی یا اس سے زیادہ قیمت کے متبادل تحفہ جات فراہم کرنے یا تحفہ جات پر خرچ کردہ پرائز لاٹس واپس کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تحفہ جات کے نقصان یا ناکامی کی صورت میں ان کی تبدیلی پر بھی وہی اصول لاگو ہوتے ہیں، جیسا کہ ان شرائط و ضوابط میں سے 4.13.، 4.13.1.، 4.13.2.، 4.14.، 4.15.، اور 4.16. شقوں میں بیان کیا گیا ہے۔
4.9. تحفہ واؤچرز یا تحفہ سرٹیفکیٹس (تحفہ جات کی فہرست میں شامل) کے کموڈیٹیز سے تبادلے کے لیے اس واؤچر یا سرٹیفکیٹ کے جاری کنندہ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ پروموشن کے حصّے کے طور پر موصول ہونے والے تحفہ واؤچرز یا تحفہ سرٹیفکیٹس کی واپسی ممکن نہیں ہے۔
4.10. تحفہ واؤچرز یا تحفہ سرٹیفکیٹس صرف اس ملک میں درست ہیں جو کلائنٹ نے آرڈر کرتے وقت منتخب کیا تھا (پروموشن کا ملک) جب تک کہ تحفہ کی تفصیل میں دوسری صورت میں بیان نہ کیا گیا ہو۔
4.11. ضروری نہیں کہ مارکیٹنگ کے مواد میں استعمال ہونے والی تصاویر حقیقی تحفہ جات کی نمائندہ ہوں۔ اصل تحفہ جات مختلف ہو سکتے ہیں۔
4.12. Octa تحفہ جات کی انوائسز فراہم نہیں کرتا ہے۔
4.13. اگر
الیکٹرانک تحفہ کی خرابی کی صورت درپیش ہو جائے تو، بشرطیکہ یہ خرابی تحفہ کے سروس مینوئل یا پروڈیوسر کی سائٹ پر درج مینٹیننس کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے نہ ہوئی ہو:
4.13.1. برائے
Octa-برانڈڈ الیکٹرانک تحفہ، اگر آپ تحفہ شپنگ کروانے کی تاریخ سے لے کر
105 دنوں (بشمول ڈیلیوری کا وقت) کے اندر مسئلہ Octa کی کسٹمر سپورٹ کو رپورٹ کر دیں تو Octa ایسے تحفہ کی تبدیلی کی ذمّہ داری قبول کرتا ہے
4.13.2. برائے
Octa-نان برانڈڈ الیکٹرانک تحفہ، (کوئی بھی الیکٹرانک تحفہ جس پر 'Octa' نہ لکھا ہو) کی صُورت میں، Octa ایسے تحفہ کو تبدیل کرنے کو قبول کرتا ہے اگر آپ Octa کی کسٹمر سپورٹ کو اس معاملے کی اطلاع
45 دنوں کے اندر اسے آپ کو بھیجے جانے کی تاریخ سے دے دیں (بشمول ڈیلیوری کا وقت)
4.13.3. برائے
نان-Octa-برانڈڈ الیکٹرانک تحفہ (کوئی بھی الیکٹرانک تحفہ جس پر 'Octa' نہ لکھا ہو)
دیگر صُورتوں میں، اپنے ایریا میں تحفہ بنانے والوں کے سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔
4.14. اگر شپمنٹ کے دوران تحفہ کو نقصان پہنچ جائے تو Octa ایسے تحفہ کی تبدیلی کی ذمّہ داری لیتا ہے جس کے نقصان کے بارے میں ڈیلیوری کی تاریخ سے لے کر 7 دنوں کے اندر Octa کی کسٹمر سپورٹ کو رپورٹ کیا جائے اور فوٹو یا ویڈیو کی صُورت میں نقصان کا ثبوت فراہم کیا جائے۔
4.15. اگر
نان-الیکٹرانک تحفہ خراب حالت میں ڈیلیور ہو یا خراب ہو جائے، بشرطیکہ یہ خرابی مینٹیننس کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے نہ ہوئی ہو، اور آپ پروموشن پیج پراس تحفہ کو کلیم کرنے سے چھ ماہ کے اندر ہماری کسٹمر سپورٹ کو یہ خرابی رپورٹ کر دیں تو، پروموٹر ذمہ لیتا ہے کہ وہ ایسے تحفہ کو تبدیل کرے یا آرڈر منسوخ کرے اور اس تحفہ پر خرچ شدہ پرائز لاٹس واپس کرے۔
4.16.
کپڑوں کی آئٹمز کے لیے پراڈکٹس کی تفصیلات کی بابت، ہر دستیاب سائز کے مطابق جسمانی پیمائش فراہم کی گئی ہے۔ ایسے تحفہ کے لیے آرڈر دیتے وقت، صارفین کے ذمہ ہے کا وہ تسلیم کریں اور تصدیق کریں کہ انھوں نے ان جسمانی پیمائشوں کا جائزہ لیا ہے اور مناسب سائز کا انتخاب کیا ہے۔ ایک بار آرڈر بن جانے کے بعد، سائز تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، بشمول رسید کے بعد اور تحفہ کی آزمائش کر لینے کے بعد۔ Trade and Win تحفہ کلیکشن کے اندر آرڈر کریعیٹ کر کے، ایک صارف تصدیق کرتا ہے کہ اس نے جسمانی پیمائش پڑھ لی ہے اور مناسب سائز کا انتخاب کیا ہے۔ پروموٹر ہر معاملے کی بنیاد پر سائز کے غیر یقینی تنازعات کو حل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
4.17. پروموٹر نقصان، بدعنوانی، خسارے، یا تحفہ کے استعمال سے یا اس کے سلسلے میں پیدا ہونے والے کسی بھی حفاظتی مسائل کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔
4.18 پروموٹر کسی بھی وقت اپنی تنہا صوابدید پر تحفہ کا کلیم کرنے کے لیے درکار پرائز لاٹس کی رقم میں ترمیم کر سکتا ہے۔ تبدیلی اس لمحے سے نافذ ہوتی ہے جب اسے پروموشن پیج پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔
4.19. پروموشن کے ذریعے الیکٹرانکس آرڈر کرنے پر، صارف ڈیوائس پر ایپلیکیشنز اور فائلوں کی ممکنہ پری انسٹالیشن سے اتفاق کرتا ہے، جس میں پرسنلائزڈ فیچرز جیسے وال پیپرز، لاک اسکرین امیجز، اور ڈیوائس اسٹارٹ اپ اور شٹ ڈاؤن کے لیے اینیمیشنز شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، جو کہ Octa کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ تخصیصات صارف کے تجربے کو بڑھانے کے لیے کی گئی ہیں اور کسی بھی ذاتی ڈیٹا کو جمع کرنے یا محفوظ کرنے کے لیے فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ Trade and Win تحفہ کولیکشن کے اندر آرڈر کریعیٹ کر کے، صارف کی جانب سے تصدیق کی جاتی ہے کہ انہوں نے ان شرائط کو پڑھ لیا ہے اور قبول کر لیا ہے۔
4.20 اگر کسی تحفے کی سرحد پار ڈیلیوری کے لیے اضافی دستاویزات یا کسٹم کلیئرنس کے حوالے سے اجازت نامے درکار ہوں تو، کلائنٹ کو انھیں کسٹم اتھارٹی کی درخواست پر فراہم کرنا ضروری ہے۔
4.21. تحائف کی بعض اقسام پر اضافی ریاستی لیوی لاگو ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورتوں میں، یہ لیوی کلائنٹ کو ادا کرنا چاہیے اور بعد ازاں پروموٹر کو اسے ریفنڈ کرنا چاہیے۔ ریفنڈز صرف اس وقت پراسیس کئے جائیں گے جب کلائنٹ پروموٹر کو ادائیگی کا مناسب ثبوت فراہم کر دے گا۔
5. ڈیلیوری
5.1. ایک بار جب کلائنٹ تحفہ کلیم کرتا ہے تو، پروموٹر کلیم کے دس ہفتوں کے اندر اسے کلائنٹ کے منتخب کردہ پتے پر فراہم کرنے اور ڈیلیور کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ بیرون ملک سے بھیجے گئے تحفہ جات کے لیے، ڈیلیوری کے اوقات تخمینہ شدہ ہیں اور بین الاقوامی شپنگ میں تاخیر، کسٹم کلیئرنس، یا دیگر غیر متوقع حالات کے باعث مختلف ہو سکتے ہیں۔
5.2. صرف کلیم کرنے والا کلائنٹ ہی تحفہ وصول کرنے کا اہل ہے۔
5.3. ڈیلیوری کا پتہ پروموشن والے ملک میں ہونا ضروری ہے۔
5.4. تحفہ کلیم کرنے کے بعد کلائنٹس اپنا ڈیلیوری ایڈریس اور رابطے کی معلومات تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔ کلائنٹ کی طرف سے غلط ڈیلیوری ایڈریس اور رابطے کی غلط تفصیلات فراہم کرنے کی صورت میں پروموٹر تحفہ کی ڈیلیوری کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔
5.5. اگر کوئی کلائنٹ ڈیلیوری سروس سے فون کالز کا جواب نہیں دیتا ہے، تو پروموٹر کلائنٹ سے ڈیلیوری ایڈریس اور رابطہ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کو کہے گا۔ اگر وہ اگلے ہفتے کے اندر اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں یا اپ ڈیٹ کے بعد غلط رہتے ہیں تو، پروموٹر کو آرڈر منسوخ کرنے اور تحفہ پر خرچ شدہ پرائز لاٹس کو واپس کرنے کا حق ہے۔
5.6. تحفہ ایک کورئیر کے ذریعے ذاتی طور پر کلائنٹ کو دیا جاتا ہے۔
5.6.1. اگر کلائنٹ کسی بند ایریا جیسے کنڈومینیئم میں رہتا ہو، اور کورئیر کے لیے ذاتی طور پر تحفہ پہنچانا ممکن نہ ہو تو وہ تحفہ گارڈ کے پاس چھوڑ دے گا اور کلائنٹ کو مطلع کرے گا۔ کورئیر اس کے بعد تحفہ کی مزید ذمہ داری نہ لے گا۔
5.6.2 اگر کورئیر ڈیلیوری کمپنی کے قابو سے باہر کسی حالات کی وجہ سے گفٹ ڈیلیور کرنے سے قاصر ہے، تو کلائنٹ کو ڈیلیوری کمپنی کے قریبی دفتر میں سے گفٹ وصول کرنا چاہیے۔
5.7. اگر کلائنٹ درج ذیل سے انکار کرے تو کورئیر تحفہ نہ دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے
5.7.1. ڈیلیوری دستاویز پر دستخط کرنا یا OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) یا ڈیلیوری کمپنی کو درکار دیگر ثبوت فراہم کرنا۔
5.7.2. پروموٹر کے ریکارڈ کے لیے تحفہ کے ساتھ تصویر لینا۔
5.7.3. ان صورتوں میں، پروموٹر تحفہ واپس رکھ لے گا اور کلائنٹ کے ذاتی ایریا میں پرائز لاٹس کو پھر بحال کر دے گا۔
5.8. Octa کسٹمر سپورٹ کلائنٹ کو تحفہ ڈیلیور ہونے کے بعد صرف سات دنوں کے اندر ڈیلیوری کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ تحفہ کی ڈیلیوری سے متعلق شکایات اور اپیلوں کو نمٹاتا ہے۔ بعد ازاں آنے والی تمام شکایات اور اپیلیں براہ راست ڈیلیوری کمپنیوں کو بھیجی جانی چاہئیں۔
6. عمومی
6.1. کسی بھی قسم کی آئی پی مماثلت نااہلی کا سبب بنے گی۔
6.2. کسی بھی قسم کی آربٹریج ٹریڈنگ یا قیمتوں اور/یا کوٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی پروموشن سے نااہل ہونے کا سبب بنے گی۔
6.3. پروموٹر کے پاس حاصل شدہ تحفہ جات کی فریقین ثالث کو فروخت کی صورت میں صارف کو پروموشن سے نااہل کرنے کا حق محفوظ ہے۔
6.4. پروموٹر کے پاس بغیر کسی وجہ کی وضاحت کے کسی بھی شریک کو مسترد کرنے یا نااہل کرنے کا حق محفوظ ہے۔ نااہلی کی وجوہات میں تقریباً ایک ہی وقت میں مختلف ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں یکساں کرنسی پیئرز کے ساتھ بڑے والیوم کے متضاد آرڈرز کھولنا، ضمانت شدہ منافع کے لیے کوٹ فلو میں ناکامیوں کا استعمال، یا کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی شامل ہو سکتی ہے۔
6.5. تمام ٹریڈنگ تکنیکیں یا EAs کی اجازت ہے۔ پروموٹر کے پاس کسی بھی پہلے سے دیے گئے تحفہ کو غیر قانونی قرار دینے اور انعامی فنڈز کے ساتھ دھوکہ دہی کی بلاواسطہ یا بالواسطہ ثبوت پر منسوخ کرنے کا حق محفوظ ہے۔
6.6. ہر شریک ڈیلیوری کی اصل معلومات فراہم کرنے سے اتفاق کرتا ہے۔ غلط معلومات فراہم کرنے سے پروموشن سے نااہلی ہو سکتی ہے۔
6.7. اس پروموشن میں شرکت کر کے، آپ خود کار طور پر پروموٹر کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کا مکمل نام اور رہائش پذیر ملک کا استعمال آئندہ پروموٹر کی مارکیٹنگ سرگرمیوں اور کمپنی کی ویب سائٹ پر کرے۔
6.8. ان شرائط اور ضوابط میں بیان نہ کی گئی کوئی بھی حالت پروموٹر کے فیصلہ کی تابع ہو گی۔
6.9. پروموٹر ان شرائط اور ضوابط میں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے ترمیم اور/یا اپ ڈیٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
6.10. Octa کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع کے پروموشن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
6.11. پروموٹر Octa، پہلی منزل، میریڈین پلیس، چوک اسٹیٹ، کیسٹریز، سینٹ لوسیا میں واقع ہے۔
7. Octa کی مواد کی پالیسی
7.1 آپ تبصرے، جائزے، تصاویر، ویڈیوز، اور دیگر مواد شائع کر سکتے ہیں؛ اور تجاویز، سوالات، خیالات، یا دیگر معلومات جمع کرا سکتے ہیں، جب تک کہ مواد غیر قانونی، دھمکی آمیز، ہتک آمیز، فحش، رازداری پر حملہ آور، دانش ورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا، یا بصورت دیگر فریقین ثالث کے لیے نقصان دہ یا قابل اعتراض نہ ہو، اور سافٹ ویئر وائرسز، چین لیٹرز، کمرشل ترغیب، بڑے پیمانے پر میلنگز، یا کسی بھی قسم کے ''اسپیم'' یا بے طلب کمرشل الیکٹرانک میسیجز پر مشتمل نہ ہو یا ان پر مشمولہ نہ ہو۔
7.2 اگر آپ مواد شائع کرتے ہیں یا مواد جمع کراتے ہیں، اور جب تک کہ بصورت دیگر اشارہ نہ کیا جائے، آپ Octa کو غیر خصوصی، رائلٹی سے پاک، دائمی، ناقابل تنسیخ، اور مکمل طور پر ذیلی لائسنس کے لیے قابل استعمال، دوبارہ تخلیق، ترمیم، موافقت، شائع کیے جانے، انجام دینے، ترجمہ کیے جانے، اس میں سے مشتق تخلیق کرنے اور کسی بھی Octa میڈیا میں اس طرح کے مواد کو پوری دنیا میں تقسیم کرنے، اور اس کی نمائش کرنے کا حق دیتے ہیں۔
7.3 آپ Octa اور ذیلی لائسنس کو اس نام کو استعمال کرنے کا حق دیتے ہیں جو آپ اس طرح کے مواد کے حوالے سے جمع کراتے ہیں، اگر وہ اسے منتخب کر لیں۔
7.4 آپ اس امر کی نمائندگی اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ جو مواد شائع کرتے ہیں اس کے تمام حقوق آپ کے پاس ہیں یا ان پر نگرانی رکھتے ہیں؛ یہ کہ مواد درست ہے؛ آپ جو مواد فراہم کرتے ہیں اس کا استعمال اس پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے اور کسی فرد یا ادارے کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے؛ اور یہ کہ آپ Octa کو اپنے فراہم کردہ مواد کے نتیجے میں ہونے والے تمام دعووں کی تلافی کریں گے۔
7.5 Octa کو کسی بھی سرگرمی یا مواد کی نگرانی اور اس میں ترمیم یا ہٹا دینے کا حق حاصل ہے مگر وہ اس کی ذمہ داری نہ ہے۔
7.6 Octa آپ یا کسی فریق ثالث کی طرف سے شائع شدہ کسی بھی مواد کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لیتا ہے اور نہ ہی کوئی جواب دہی قبول کرتا ہے۔
7.7 پالیسی میں فراہم کردہ کسی بھی نوع کی ضمانتوں اور/یا نمائندگیوں کی خلاف ورزی کی صورت میں، آپ Octa کو مواد کے استعمال کے سلسلے میں Octa کے خلاف فریق ثالث کے دعووں سے متعلق تمام نقصانات کی تلافی کرنے کا عہد کرتے ہیں۔